• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ سے کہیں گے اپیلوں پر جلد فیصلہ کرے، چیف جسٹس سپریم کورٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحی آفریدی نے جناح اسپتال کے شعبوں کے سربراہان کی تقرری سے متعلق حکم امتناع کے خلاف اپیل پر ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ سے کہیں گے اپیلوں پر جلد فیصلہ کرے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے روبرو جناح اسپتال کے شعبوں کے سربراہان کی تقرری سے متعلق حکم امتناع کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کو آپس میں بیٹھ کر معاملات طے کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وقفے کے بعد مسئلے کے ممکن حل سے متعلق تجاویز دیں۔
اہم خبریں سے مزید