کراچی ( اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر کے 300 گلوبل واٹر لیڈرز لندن میں جمع ،چیف ایگزیکٹو آفیسر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے گلوبل واٹر سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2030تک کراچی کے 30لاکھ مزید لوگوں کو پینے کے صاف پانی اور سیوریج کی خدمات تک رسائی فراہم کرنے کے لیے دنیا کے 300 رہنماؤں کے تحت اپنا عہد پیش کیا اس موقع پر انہوں نے پانی کے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موثر گورننس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے، جس نے عالمی سطح پر سندھ حکومت کی کاوشوں کو اپنے اثر و رسوخ اور پہچان میں مزید اضافہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی افادیت کو درپیش بہت سے مسائل کے ڈیجیٹل حل لانے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔