• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ یوسف زئی جلد برطانوی ویب سیریز میں نظر آئیں گی

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستانی نوبل انعام یافتہ و سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی جلد برطانوی میوزیکل کامیڈی ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم جوائے لینڈ سے پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھنے والی ملالہ یوسف زئی اب ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ میں نظر آئیں گی۔

بین الاقوامی میگزین برٹش ووگ کے مطابق ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ کا دوسرا سیزن 30 مئی 2024 کو ریلیز کیا جائے گا، جس میں ملالہ یوسف زئی مختصر کردار میں دکھائی دیں گی۔

تاہم ابھی تک اس سیریز کی ٹیم نے ملالہ یوسفزئی کے سیریز میں جلوہ گر ہونے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔


میگزین برٹش ووگ کے مطابق ممکنہ طور پر انہیں ان کی جدوجہد اور کامیابیوں کے حوالے سے ویب سیریز میں دکھایا جائے گا کہ وہ کس طرح اور کن مشکلات کا سامنا کرکے اعلیٰ مقام پر پہنچیں۔

واضح رہے کہ میوزیکل کامیڈی ویب سیریز ’وی آر دی لیڈی پارٹس‘ کا پہلا سیزن مئی 2021 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

اس ویب سیریز کی کہانی مسلم نوجوان لڑکیوں کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے جو متعدد مسائل کے باوجود میوزک کی دنیا میں اپنا نام کمانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

ویب سیریز کی کہانی ندا منظور سمیت متعدد لکھاریوں نے لکھی ہے، تاہم اس کا خیال ندا منظور نے اپنے لندن کے تجربات کی روشنی میں دیا تھا۔

ویب سیریز کے تمام کردار مسلمان لڑکیوں کے ہیں لیکن تمام کرداروں کو مختلف رنگ و نسل اور ثقافت سے دکھایا گیا ہے لیکن تمام کردار برطانیہ میں پلے بڑھے ہوتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید