• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹنگ کمپنی نے دوسری بار محمد عامر کی تشہیری ویڈیو جاری کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بیٹنگ کمپنی نے نیوزی لینڈ کی سیریز کے دوران دوسری بار اپنی سوشل میڈیاویب سائٹ پرفاسٹ بولر محمد عامر کی تشہیری ویڈیو جاری کردی۔پی سی بی نے چار دن قبل کہا تھا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی کی وجہ سے محمدعامر نے بیٹنگ کمپنی سے معاہدہ ختم کردیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ معاہدہ ختم ہونے سے لاعلم ہیں۔معاہدہ اب بھی برقرار ہے۔معاہدہ ختم ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

اسپورٹس سے مزید