• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن تحریک کے بجائے میز پر بیٹھ کر حل نکالیں، طلال چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سنیئر رہنما مسلم لیگ نون طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو تحریک کے بجائے میزپر بیٹھ کر حل نکالنے کی ضرورت ہے۔ وہ ہمارے ساتھ چلیں جیسا کہ چلتے آئے ہیں اور یقیناً نون لیگ کو بھی الیکشن پر تحفظات ہیں،تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ عمران خان کا شروع سے یہی موقف ہے کہ نہ ڈیل کریں گے نہ ملک چھوڑ کر بھاگیں گے ڈیلیں وہ کرتے ہیں جن کی کمزوریاں ہوتی ہیں، سینئر صحافی حسنات ملک نے ہائیکورٹ ججز کے خط پر سوموٹو کارروائی کے بعد اہم پیشرفت کہا کہ ججز اپنے اپنے تجربات شیئر کریں گے پھر سپریم کورٹ پرپوزل دی جائیں گی اور سپریم کورٹ اس معاملے کو دیکھے گی۔ اصل معاملہ اسلام آباد کے ہائیکورٹ کے ججز کا ہے دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس حوالے سے کیا نکتہ نظر دیتے ہیں اور وہاں چیف جسٹس اور دوسرے ججز کا کیا ویو ہوگا بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ جو چھ ججز کے کنسرن ہیں اس کو انڈوز کیا جائے گا۔سنیئر رہنما مسلم لیگ نون طلال چوہدری نے کہا کہ فیض آباد دھرنا سے متعلق ابھی تک کوئی آفیشلی رپورٹ جمع نہیں ہوئی ہے جب تک کوئی رپورٹ سامنے نہ آجائے اس پر بات کرنے کے بجائے انتظار کرنا چاہیے۔مجھ سے زیادہ جو اہم عہدوں پر موجود تھے اس وقت کے وزیراعظم، وزیر داخلہ اس پر اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔ اور میری بات سے زیادہ اہمیت ان کے بیانات کی ہے۔اس میں شک نہیں ہے کہ دھرنے کے مقاصد سیاسی تھے مذہبی نہیں تھے اور حکومت کو ہٹانے کے لیے دھرنا کیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید