اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے)پنجاب میں ہیڈماسٹرزاور سبجیکٹ سپیشلسٹ (ایس ایس )کی5 ہزار 26 پوسٹیں خالی ہیں جن میں ہیڈماسٹرز کی 2382 جبکہ سبجیکٹ سپیشلسٹ کی 2644 پوسٹیں خالی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ہیڈماسٹر کی 67فیصد پوسٹیں جو 1596بنتی ہیں پر ان سروس پروموشن کوٹہ کے تحت ایس ایس ٹیز نے پروموٹ ہوناہےجبکہ سبجیکٹ سپیشلسٹ کی 67فیصد یعنی 1771 پوسٹوں پرایس ایس ٹیز کا ان سروس پروموشن کوٹہ ہے مگر گزشتہ سات سال سے بطور سبجیکٹ سپیشلسٹ ایس ایس ٹیز کی کوئی ان سروس پروموشن نہیں ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق حالیہ ان سروس پروموشن میں پنجاب بھر سے 30/32 سال کی ریگولر سروس کے بعد چار ایس ایس ٹیز ریگولر گریڈ 17 میں پروموٹ ہوئے۔