راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خواجہ سرا سے زیادتی کرکے رقم اور موبائل بھی چھین لیاگیا،تھانہ چک لالہ کو خواجہ سرانے بتایاکہ سیلون صدر برائڈل میک اپ کاکام کرتا ہوں کام سے فارغ ہوکر رات 9بجے پٹرول پمپ پر آیااور اپنے گھر پام سٹی جانے کے لئے موٹرسائیکل بک کیا ، جوموٹرسائیکل والااپنے موٹرسائیکل پربٹھاکرگلیوں کے راستے نزد خان ہاؤس داد خان کالونی ایک گھر میں لے گیااور زبردستی دودفعہ میرے ساتھ بدفعلی کی ،ملزم کانام بعد میں اللہ رکھا عرف سونومعلوم ہوا،جومیراموبائل اور 10ہزار روپے بھی چھین کرلے گیا۔