• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لسبیلہ‘ ترقیاتی منصوبے من پسند ٹھیکیدار کو دیئے گئے‘ حبیب اللہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)لسبیلہ کے ٹھیکیداران حبیب اللہ اور حبیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ تین ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر من پسند لوگوں کو دے کر حقداروں حق تلفی کی گئی ،صورتحال کا نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کنزرویٹر فارسٹ لسبیلہ نے 3 منصوبوں کے ٹینڈر کیلئے کال دی اوپننگ کے دن پہنچے تو مذکورہ افسر نے کہا کہ ٹینڈر جمع کرائے جائیں، تینوں ٹینڈر ایک ساتھ 17 اپریل کو کھولے جائیں گے ، مذکورہ دن جب ہم دفتر پہنچے تو مذکورہ افسر اور کمیٹی کا کوئی ممبر موجود نہیں تھا جس پر آواز بلند کی تو ڈپٹی کنزرویٹر نے ٹینڈر فارم کھولے ہمارے ریٹ سے سب کے کم تھے اس کے باوجود من پسند ٹھیکیدار کو ٹھیکے دے کر ہماری حق تلفی کی گئی ، احتجاج کرنے پر کہا گیا کہ 30000 لیکر ٹھیکہ چھوڑ دیں ہمارے انکار پر دھمکیاں دی گئیں ، انہوں نے وزیراعلیٰ و دیگر حکام سے اپیل کی کہ صورتحال کا نوٹس لے کر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید