• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے آج پی ٹی آئی کا بیانیہ مسترد کردیا، عطا تارڑ


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے آج تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیانیے کو مسترد کردیا۔

ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر ن لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،حکومت معاشی مسائل حل کرکے عوام کو ریلیف دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سنجیدگی کے ساتھ معاشی بحالی کےلیےاقدامات کیے،پی ٹی آئی کے ووٹرز نے آج نہ نکل کر ثابت کردیا کہ وہ مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کی پالیسی اور بانی پی ٹی آئی کی نفرت اور منافقت کی سیاست کو مسترد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل میں جھوٹے بیانات دیے جاتے ہیں اور ملکی ساکھ کو متاثر کیاجاتا ہے،بانی پی ٹی آئی کی جھوٹ، نفرت اور منافقت کی سیاست کو مسترد کیا ہے۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہترین کام کیے ،وفاق،پنجاب میں ن لیگ کی کامیاب پالیسیز کی وجہ سے ن لیگ کو واضح برتری ملی۔

انہوں نے کہاکہ ہم عوام کےاعتماد پر پورا اتریں گے ،معاشی مسائل حل کرکے عوام کو ریلیف دیںگے،عوام نے آج سچ کا ساتھ دیا ، آج جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوگیا۔

قومی خبریں سے مزید