• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی وزراء کی ضمنی الیکشن میں پارٹی کامیابی پر مبارکباد


مسلم لیگ (ن) کے وزراء نے پارٹی امیدواروں کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دے دی۔

پنجاب کے صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی پر کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں پر عوام کا اعتماد سرمایۂ فخر ہے۔

صوبائی وزیر سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی قیادت کو لبیک کہا ہے۔

پنجاب کے صوبائی وزیر ملک صہیب بھرت نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی برتری مریم نواز کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ذیشان ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کے عوام کو جوریلیف دیا آج عوام اس کا صلہ دے رہے ہیں۔

کاظم پیرزادہ نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو مریم نواز نے رمضان پیکیج، کسان پیکیج، ہولی پیکیج اور ایسٹر پیکیج دیا۔

صوبائی وزیر ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے 20 ہزار نوجوانوںمیں موٹر سائیکلز تقسیم کیے ہیں۔

سہیل شوکت نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پرعوام کا اعتماد فخر کی علامت ہے، نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا ۔

قومی خبریں سے مزید