• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی مظالم کیخلاف کولمبیا یونیورسٹی میں احتجاجی طلبہ کے داخلے منسوخی پر کشیدگی

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر طلبا کے داخلے منسوخ کرنے کے خلاف طلبا کے احتجاج پر صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

امریکی میڈیا کےمطابق کولمبیا یونیورسٹی میں آج ہونے والی تمام کلاسز ورچوئل کر دی گئیں۔ یونیورسٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی کے طلبا آج آن لائن کلاسز لیں گے۔ 

دوسری جانب نیویارک سے خبر ایجنسی نے بتایا کہ جمعرات کو اسرائیل کیخلاف احتجاج پر 108 طلبا کو گرفتار کیا تھا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے غزہ احتجاج میں شامل کئی طلبا کو داخلہ منسوخی کا نوٹس دیا گیا ہے۔ 

نیویارک سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ داخلہ منسوخ ہونے والوں میں رکن کانگریس الہام عمر کی بیٹی بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید