کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔ منگل کی شب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو88 رنز سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔ پاکستان ٹیم 190رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز نے چار سال میں پاکستان کو دوسری بار وائٹ واش کیا۔ پاکستانی اننگز میں منیبہ علی38، عالیہ ریاض36 ، فاطمہ ثناء23، طوبی حسن 23رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔