• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان خطے میں سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے، اسلام آباد سے مضبوط رشتہ ہے، اسے مزید مضبوط بنانے کی کوشش کرینگے، سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے۔ محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے۔ پاکستان سے سکیورٹی اور تجارت کے شعبے میں خاص شراکت داری ہے۔ ویدانت پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے، وہ ہی اس پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید