• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کریں، ن لیگ، PPP، صرف آرمی چیف اور ڈی جی ISI سے بات ہوگی، پی ٹی آئی

کراچی (ٹی وی رپورٹ،نیوز ایجنسیاں) ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کر دی ،جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میزبان سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ صرف آرمی چیف اور ڈی جی ،آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں، یہ بہت جلد ہوں گے، یہ مسترد شدہ لوگ ہیں، یہ ہم سے کیا مذاکرات کریں گے؟اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ طلال چوہدری کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی نے این آر او کا نام مذاکرات رکھا ہے، این آر او مل جائے تو یہ اسی قیادت کے قصیدے پڑھنا شروع ہوجائیں گے،انہوں نے کہا کہ یہ بات چیت کر بھی رہے ہیں اور مُکر بھی رہے ہیں، حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ 190 ملین دے دیں فوراً معافی ہوجائے گی،سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما عرفان صدیقی نے کہاکہ سامنے والے کے ہاتھ جیب میں،ہم مفاہمت کس سے کریں ،تحریک انصاف محمود اچکزئی سے ہاتھ ملاسکتی ہے تو ہمارے ساتھ کیوں نہیں بیٹھتے؟ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوری اورمحب وطن لوگ ہیں۔

اہم خبریں سے مزید