• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی، دہشتگردوں کا سیمنٹ فیکٹری پر حملہ، سیکورٹی گارڈ شہید

لکی مروت ‘سرائے نورنگ( نمائندگان جنگ)لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں 2درجن سے زیا دہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے سیمنٹ فیکٹری پر حملہ کرکے ایک سکیورٹی گارڈکو شہید اورپانچ دیگر افراد کو یرغمال بناکر گاڑیوں کو آگ لگا دی،کنویئر بیلٹ کو بم سے اڑا نے کی کوشش بھی کی گئی،2درجن سے زائد دہشت گرد فیکٹری میں دا خل ہوئے، اور گارڈز کو یرغمال بنا لیا ،آ ئل ٹینکر اور بلڈوز کوآ گ لگا دی۔شہید سکیورٹی گارڈ کی شناخت میر تولہ خان کے نام سے ہوئی جو ٹانک کا رہائشی تھا۔
اہم خبریں سے مزید