• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ (شاہدنعیم) سعودی عرب نے عراق کے شہر نجف اور دمام کے درمیان یکم جون 2024 سے نئی براہ راست پروازوں کا اعلان کیا ہے۔ 

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام مملکت کی ایوی ایشن حکمت عملی کے مطابق ہے جس کا مقصد سعودی عرب کو 250بین الاقوامی اسٹیشنوں سے جوڑنا اور سالانہ 330ملین سے زیادہ مسافروں تک پہنچنا ہے۔ 

سعودی عرب سے بغداد اور اربیل کے لیے پہلے ہی براہ راست پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید