• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی آر کی خلاف ورزیاں، پاکستان کو 800 ارب روپے کا نقصان، مقررین

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کو2023 میں آئی پی آر کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے 800ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، انٹلیکچوئل پراپرٹی ترقی سے براہِ راست منسلک ہے ،ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI)کو راغب کرنے اور اسے برقرار رکھنے کیلئے انٹیلیکچوئل پراپرٹی حقوق(IPR)کا موثر تحفظ ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار او آئی سی سی آئی کے آئی پی آر مینوئل ، پاکستان میں انٹیلیکچوئل پراپرٹی حقوق کا ارتقاکے دوسرے ایڈیشن کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا گیا، تقریب سے او آئی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹو اور سیکریٹری جنرل محمد عبدالعلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی سی آئی کے کے آئی پی آر سروے 2023کے مطابق آئی پی آر کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے قومی خزانے کو 800ارب روپے کا نقصان ہوا۔
ملک بھر سے سے مزید