• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی فورم، پاکستان کی غزہ اور کشمیر کیلئے بلاتفریق آواز بلند

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان نے او آئی سی کے فورم پر غزہ اور کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے بلاتفریق آواز بلند کردی۔ نائب وزیر اعظم سینیٹراسحاق ڈار نے مسلم دنیا کی ایک باوقار کانفرنس میں پاکستانی وفد کے سربراہ کے طور پر اپنی پہلی موجودگی میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ عالمی انفارمیشن نیٹ ورکس/پلیٹ فارمز بالخصوص عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اثر انداز ہونے کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرے۔ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کل سے شروع ہونے والی دو روزہ اسلامی سربراہی کانفرنس سے قبل جمعہ کو گیمبیا کے شہر بنجول میں وزرائے خارجہ سے بطور وزیر خارجہ خطاب کیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے غزہ میں اسرائیل کے مظالم پر سخت تنقید کرتے ہوئے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے اعلان، غیر انسانی محاصرہ ختم کرنے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا، اس کے علاوہ عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو غزہ میں اس کے جنگی جرائم کا ذمہ دار ٹھہرائے۔
اہم خبریں سے مزید