• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانت برش کرنے کے بعد پانی سے کُلی کیوں نہیں کرنی چاہیے؟

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

منہ کی اچھی صحت کا خیال رکھنے کے لیے یہ عام تصور کیا جاتا ہے کہ دن میں دو بار دانت برش سے صاف کرنے چاہئیں۔

دانت برش کرنے کا مقصد دانتوں پر لگے کھانے کے زرات یا میٹھے مشروبات کی وجہ سے دانتوں پر جم جانے والی کسی بھی طرح کی تہہ اور بیکٹیریاز کو صاف کرنا ہوتا ہے۔

اس مقصد کے لیے ٹوتھ پیسٹ میں فلورائیڈ شامل کیا جاتا ہے جو دانتوں کے اینیمل (دانتوں پر ان کی حفاظت کے لیے موجود قدرتی تہہ) کو مضبوط بنا کر کھانوں میں موجود دانتوں کے لیے نقصان دہ مواد کے خلاف مزاحمت کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اسی لیے ماہرین صحت ایسے ٹوتھ پیسٹ کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں جس میں فلورائیڈ شامل ہو اور ساتھ ہی دانت برش کرنے کے بعد پانی سے اچھی طرح کُلی نہ کرنے کی تجویز بھی دیتے ہیں کیونکہ کُلی نہ کرنے سے منہ میں فلورائیڈ زیادہ دیر تک رہ سکے گا جو دانتوں کی صحت کے لیے مؤثر ہے۔

یہی نہیں بلکہ دانت برش کرنے کے بعد 15 منٹ تک پانی بھی نہیں پینا چاہیے تاکہ فلورائیڈ پوری طرح اپنا اثر منہ میں چھوڑ سکے۔

یوں دن میں 2 مرتبہ دانتوں کو برش کرنا چاہیے کیونکہ فلورائیڈ کا اثر جتنی زیادہ دیر تک منہ میں رہے گا دانت کو محفوظ رکھنے میں مدد دے گا۔

صحت سے مزید