خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے مکمل تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ 4 سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کردیا گیا، جزوی متاثرہ گھروں کا معاوضہ ایک سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اجلاس کے مطابق سیلاب میں بہہ جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو بھی 15 ہزار روپے دیے جائیں، فوڈ پیکج کے تحت متاثرہ خاندانوں کو 15 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ امین گنڈا پور نے کہا کہ مال مویشیوں کے نقصانات کی ادائیگیاں بھی جلد شروع کی جائیں۔