• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کسان کمیٹی کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کا اعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی سربراہی میں گندم احتجاج کمیٹی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنے کی منظوری دے دی ،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن جلد دھرنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے ، کسانوں کے مطالبات پر نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی زیر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سردار ظفر حسین ، جاوید قصوری ، راؤ محمد ظفر ،اقبال خان شریک ہوئے ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی اور کسان بورڈ کے کارکنان دھرنے کی تیاریاں شروع کردیں ۔
لاہور سے مزید