• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو بس کی کنٹریکٹرکمپنی نے 50ملازمین فارغ کردئیے

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) میٹرو بس کی کنٹریکٹر نجی کمپنی نے 50 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا۔میٹرو بس کے برقی زینے فعال رکھنے کے لئے نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا، معاہدے کے مطابق نجی کمپنی نے ہر سٹیشن پر دو ملازم تعینات کرنے تھے، معاہدے کے آغاز پر ہر میٹرو سٹیشن پر ملازم تعینات کئے نجی کمپنی نے پچاس ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا۔نجی کمپنی کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا، معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانچ سٹیشنز کے برقی زینوں پر ایک ملازم تعینات کر دیا گیا، نجی کمپنی کی جانب سے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے تمام ملازمین کی تنخواہ لی جا رہی ہے ۔
لاہور سے مزید