• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 مئی کراچی کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر جانا جاتا ہے، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ 12مئی کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے جوڈیشنل کمیشن قائم کیا جائے، 12 مئی کراچی کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر جانا جاتا ہے،ملک کا سب سے بڑا المیہ یہی ہے کہ ایک مرتبہ پھر سے کراچی میں قاتلوں کی سرپرستی کرنے والوں کو مسلط کردیا گیا ہے، پاکستان کے تمام اداروں کو سوچنا چاہیے کہ مجرموں کو کیوں مسلط کیا جارہا ہے، ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فارم 47 کے مطابق مسلط کیے گئے ٹولے کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گی، وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر تعلیم میٹرک کے امتحانات میں بد نظمی کا فوری نوٹس لیں،نقل مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے اور کے الیکٹرک کو پابند کیاجائے کہ دوران امتحان لوڈ شیڈنگ نہ کرے،،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے تحت 14 مئی کو ”ہولی ٹرینٹی چرچ، فوارہ چوک تا پریس کلب ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام اقلیتی برادری سے وابستہ افراد شریک ہوں گے، منعم ظفر خان نے کہاکہ 12 مئی 2004 میں تین حلقوں میں ضمنی انتخابات میں فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیاجس میں 12 افراد کو شہید کردیا گیا، اسی طرح 12 مئی 2007 میں چیف جسٹس آف پاکستان کے استقبال کے موقع پر شہر کو بند کرکے فسطائیت کا مظاہرہ اور 54 سیاسی کارکنان کو شہید کیا گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید