• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سر اور گردن کے کینسرز تیزی سے پھیل رہے ہیں، ڈاکٹر خالد بخاری

کراچی(نیوز ڈیسک)ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی کےمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے کہا کہ سول اسپتال میں سر اور گردن کے سرطان کے روزانہ دو سے تین مریض آتے ہیں۔ ہیڈ اینڈ نیک کے کینسرز پاکستان خصوصا کراچی میں تیزی سے پھیل رہےہیں ،دنیا بھر میں ہر گھنٹے کے دوران ایک شخص سر اور گردن کے کینسر کے نتیجے میں ہلاک ہو جاتا ہے۔یہ باتیں انہوں نے سول اسپتال شعبہ ای این ٹی یونٹ ٹو ، ڈاو میڈیکل کالج اور ٹیومر بورڈ اسٹیبلشمنٹ فیسیلٹیشن فورم (ٹیف ) کے اشتراک سے منعقدہ ہیڈ اینڈ نیک کینسر آگہی مہم کے افتتاحی سیشن سے بہ طور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ افتتاحی سیشن سے ای این ٹی ڈپارٹمنٹ کے سابق سربراہ پروفیسر شجاع فرخ،ای این ٹی یونٹ ون کی ہیڈ پروفیسر زیبا احمد،ای این ٹی یونٹ ٹو کی سربراہ پروفیسر صدف ضیاء اور ٹیف کی صدر ڈاکٹر نمرتا کماری نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ڈاکٹر خالد بخاری نے کہا کہ سول اسپتال میں بڑی تعداد میں مریض آتے ہیں اور سرطان کے مریض آخری مرحلے پر ہی یہاں پہنچتے ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ جنرل پریکٹیشنر سمیت شہر کے نواحی علاقوں میں چھوٹے رفاہی اسپتالوں میں آگہی مہم چلائی جائے ،تاکہ مریضوں کی درست رہنمائی کر کے تشخیص و علاج پر توجہ مرکوز رکھی جا سکے۔
ملک بھر سے سے مزید