کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) شریف آباد چوک کے قریب موٹر سائیکل سے گرکر گاڑی کے نیچے آنے والا چار سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ کے علاقے گوہر آبادکا رہائشی پندرہ سال لڑکا عبداللہ اپنے چار سالہ بھائی نصیب اللہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ شریف آباد چوک کے قریب پہنچنےہی اچانک بریک لگنے کے باعث چار سالہ نصیب اللہ موٹر سائیکل سے گرگیا اور پیچھے سے آنے والی گاڑی نے بچے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر گاڑی کوقبضے میں لے لی۔