کوئٹہ(پ ر)ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل کی ہدایت پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور نے میونسپل کارپوریشن کے عملے و مشینری کے ذریعے بند سوریج لائنز کی صفائی کا کام شروع کروا دیا گیا، ایم ایس سول ہسپتال نے کہا کہ ان کی اولین کوشش ہے کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو معیاری طبی و دیگر سہولیات بروقت مہیا کی جائیں۔ ہسپتال انتظامیہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی مشکور ہے۔