کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہا ہےکہ کیسکو کی جانب سریاب خصوصاً کرانی فیڈر میں غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے صارفین کی زندگی اجیرن بنادی ہے عوام پہلے ہی لوڈشیڈنگ سے عاجز ہیں موسم گرما ختم ہونے کے باوجوددن میں 6چھ گھنٹے کی بندش سے کاروبار تباہ اور امور خانہ داری شدید متاثرہورہے ہیں انہوںنے کیسکو چیف متعلقہ ایکسئین ‘ ایس ڈی او اورلائن سپرنٹنڈنٹ سے مطالبہ کیاکہ کرانی فیڈر میں بجلی کی فراہمی یقینی بناکر صرف شیڈول کے لوڈشیڈنگ کی جائے اگریہ صورتحال برقراررہی تو نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ مل کر روڈ بلاک ‘ کیسکوہیڈکوارٹر چیف آفس اورمتعلقہ ایکسئین دفتر کے سامنے دھرنا دے گی جس کی ذمہ داری کیسکو حکام پر عائد ہوگی۔