• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری کالج کوئٹہ کے طلبا کا فیسوں میں اضافے کیخلاف روڈ بلاک احتجاج

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ڈگری کالج کوئٹہ کے طلبا نے کالج فیسوں میں اضافے کے خلاف کالج کے سامنے سریاب روڈ کو بلاک کردیا اور مطالبہ کیا کہ فیسوں میں اضافہ واپس لیا جائے ، طلبا نے کہا کہ ڈگری کالج کوئٹہ میں فیسوں میں ستر فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جو صوبے کے غریب طلبا ادا کرنے سے قاصر ہیں لہذا اضافہ فوری واپس لیا اور پرانی فیس پر طلبا کے داخلوں کو یقینی بنایا جائے ، طلبا کے احتجاج اور سریاب روڈ کی بندش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، بعد ازاں پولیس اور کالج انتظامیہ کی یقین دہانی پر طلبا نے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔