کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر سٹی تھانہ کے شعبہ تفتیش پولیس نے اسکول کی طالبہ کی نازیبہ ویڈیو بنانے اور زیادتی کی کوشش کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ویڈیوز برآمد کرلی ہیں،متاثرہ لڑکی کی جانب سے پولیس کو دئے گئے بیان کے مطابق اسکول کے دوست فرحان کے گھر گئی، تو وہاں پر اسکے کئی دوست موجود تھے، فرحان کے دوستوں نے زبردستی میرے کپڑے اتار کر میرے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، میرے شور کرنے اور رونے کی وجہ سے ان لوگوں نے میری ویڈیو بنا لی اور جانے دیا،اسکول اور محلے کے نوجوان مجھے میری ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرتے تھے ، پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ ملیر سٹی تھانے کی حدود جعفرطیار میں پیش آیا،پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث3ملزمان محمد فرحان،وہاج اور محمد رضا کو گرفتار کرلیا اور گرفتار نوجوانوں کے موبائل فون سے لڑکی کی نازیبہ ویڈیوز برآمد کرلی ہیں جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔