• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی لیکس پر نیب کا متحدہ عرب امارات سے تفصیلات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد( پی پی آئی)دبئی لیکس کے معاملے پر نیب حرکت میں آ گیا ،متحدہ عرب امارات سے تفصیلات لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

دوسرے ملزمان جن کے نام دبئی لیکس میں آئے ہیں ان کے خطوطو لکھے جانے پر حتمی فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا،نیب نے ان تمام ملزمان کے خلاف متحدہ عرب امارات کی حکومت سے تفصیلات لینے کا فیصلہ کیا ہے جن کے نام دبئی لیکس میں آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب صرف ان ملزمان کی تفصیلات کے لئے لکھے گا جن کے خلاف نیب میں پہلے ہی تحقیقات ہورہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید