• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر حملہ، چہرہ زخمی، اپوزیشن کا سینیٹ میں احتجاج، واک آؤٹ

اسلام آباد(جنگ نیوز/ایجنسیاں)تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات روف حسن پرجی سیون مرکز اسلام آبادمیں خواجہ سراؤں کا بلیڈسے حملہ‘ تشدد‘ چہرہ زخمی ہوگیا۔ایک روز قبل بھی خواجہ سراؤں نے رؤف حسن کا پیچھاکرکے انہیں روکنے کی کوشش کی تھی ۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کو ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق رؤف حسن کے چہرے پر خواجہ سراؤں نے بلیڈ سے وارکئے‘جن خواجہ سراؤں نے یہ کام کیا ہے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور 4 تھے جنہوں نے کسی چیز سے رؤف حسن پر وار کیے اور ان سے چھینا جھپٹی کی کوشش بھی کی اور لوگوں کے جمع ہونے پر فرار ہوگئے۔رؤف حسن کو دائیں گال پر زخم آیاہے ‘پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں حملے کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ پرتشدد قابل مذمت اقدام آزادی اظہار رائے، جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر حملہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید