• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی نظر میں پاکستان کا سب سے بہترین شہر کونسا ہے؟

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

آکسفورڈ اکنامکس نے پہلی بار دنیا کے ایک ہزار بہترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔

یہ درجہ بندی شہروں کی معیشت، ہیومین کیپیٹل، معیار زندگی، ماحولیات اور طرز حکمرانی سمیت 27 شعبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

آکسفورڈ اکنامکس کے مطابق، پاکستان کا سب سے بہترین شہر راولپنڈی اور اسلام آباد ہیں جو دنیا کے ایک ہزار بہترین شہروں کی فہرست میں 578 ویں نمبر پر ہیں۔

دنیا کی نظر میں پاکستان کا دوسرا بہترین شہر لاہور ہے جو فہرست میں 878 ویں نمبر پر ہے، تیسرا بہترین شہر پشاور ہے جو اس فہرست میں 895 ویں نمبر پر ہے، چوتھا بہترین شہر کراچی ہے جو اس فہرست میں 918 ویں نمبر پر ہے جبکہ پانچواں بہترین شہر کوئٹہ ہے جو اس فہرست میں 940 ویں نمبر  پر موجود ہے۔

اس فہرست کے مطابق، دنیا کے 10 سب سے بہترین شہروں میں نیویارک سرِ فہرست ہے، دوسرے نمبر پر لندن، تیسرے نمبر پر سان جوز، چوتھے نمبر پر ٹوکیو، پانچویں نمبر پر پیرس، چھٹے نمبر پر سیٹل، ساتویں نمبر پر لاس اینجلس، آٹھویں نمبر پر سان فرانسسکو، نویں نمبر پر میلبرن جبکہ دسویں نمبر پر زیورخ ہے۔

واضح رہے کہ آکسفورڈ اکنامکس دنیا کا سب سے بڑا آزاد اقتصادی مشاورتی ادارہ ہے۔  

اس کی موجودگی 200 سے زیادہ ممالک، 100 سے زیادہ صنعتی شعبوں اور 8,000 شہروں اور خطوں میں ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید