• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ میں انٹرویو میں ناکام امیدواروں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کیخلاف درخواست دائر کردی

سندھ ہائی کورٹ میں سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کے خلاف انٹرویو میں ناکام امیدواروں نے درخواست دائر کردی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے فریقین کو درخواست کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں کس بنیاد پر آپ نے درخواست دائر کی ہے؟

اس پردرخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انٹرویو کا نتیجہ ویب سائٹ پر شائع نہیں کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے 2013 میں فیصلہ دیا کہ انٹرویو کے مارکس واضح کیے جائیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل (اے اے جی) نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے تفصیلی جواب جمع کروا رکھا ہے۔

اے اے جی نے مزید کہا کہ امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو مارکس بھی شائع کیے گئے جبکہ انٹرویو کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

عدالت نے درخواست کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید