• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضافی مخصوص نشستوں کی معطلی، پی پی نے فاروق نائیک کی خدمات حاصل کرلیں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اضافی مخصوص نشستوں کی معطلی کے معاملے پر سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی خدمات حاصل کرلیں۔

حکومتی اتحاد کو ملی اضافی مخصوص نشستوں کو سپریم کورٹ نے معطل کردیا تھا، جس پر پیپلز پارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے پیپلز پارٹی کی جانب سے وکالت نامہ سپریم کورٹ میں جمع کروادیا ہے۔

سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت 3 جون کو کرے گی۔

عدالت عظمیٰ نے اضافی مخصوص نشستوں سے متعلق مقدمے میں تمام سیاسی جماعتوں کو نوٹس کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید