• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سخت بیانیہ اپنا رہے ہیں تاکہ دباؤ ڈال سکیں، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سخت بیانیہ اپنا رہے ہیں تاکہ دباؤ ڈال سکیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح حکومت اور اسٹیبلشمنٹ دباؤ میں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ کیسز کا سامنا کرنا ہوگا بلیک میلنگ سے مذاکرات نہیں ہوں گے، حکومت الیکشن سے بنی ہے ہم یہاں تک جدوجہد کے بعد پہنچے۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پنجاب میں سادہ اکثریت ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی کی سادہ اکثریت ہے، ہم بار بار عوام کے ووٹ سے حکومت میں آئے اور کارکردگی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کیے کی سزا پا رہے ہیں، صرف سیاستدانوں کو نشانہ نہ بنایا جائے نیب کا قانون صرف سیاستدانوں پر ہے۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ توہین عدالت صرف سیاستدانوں پر لگائی جاتی ہے، ن لیگ کی 40 سال کی تاریخ ہے۔ یہاں آمر بھی آئے اور سول آمر بھی آئے۔

قومی خبریں سے مزید