• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ملازمین کی مشکلات کا فوری ازالہ اولین ترجیحات، آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ویلفیئر، ڈسپلن، ایڈمن اور دیگر پیشہ وارانہ امور بارے درخواستیں کو میرٹ کے مطابق فی الفور نمٹایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز اپنے دفترمیں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ آئی جی نے سب انسپکٹر فہیم اکبر کی ہونہار بیٹی علیزہ کو سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرکے اسسٹنٹ کمشنر بننے پر اعزازی شیلڈز سے نوازا ۔بعدازاں آئی جی نے پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ راولپنڈی کابھی افتتاح کیا ۔
لاہور سے مزید