لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھرجنرل سیکرٹری عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، نگہت شیخ اور سید توصیف شاہ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان اور پنجاب ترقی کی شاہراہ پر تیزی سے گامزن ہے ، عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو چکا ہے اوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ان کی بہترین کارکردگی پر پریشان ہیں ، مریم نواز پوری تحریک انصاف کے عصاب پر سوار ہیں۔