• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ: مفت پھل نہ دینے پر ٹریفک وارڈ نزکابچے پرتشدد

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) رائیونڈ میں ٹریفک وارڈ نز کا مفت فروٹ نہ دینے پر یتیم بچے پر مبینہ تشدد ، شدید تشدد کے باعث بچے کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔ زین العابدین رائیونڈ میں پھل فروشی کا کام کرتا ہے ۔ بچے کی والدہ فوزیہ نے پولیس پر الزام لگایا کہ اپنے پیٹی بھائی پر مقدمہ درج نہیں کیا، درخواست دے دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹے پر تشدد کرکےانسپکٹرجلیل اور وارڈن شوکت نے ٹانگ توڑدی ، سی ٹی او نے انچارج رائے ونڈ سیکٹر اور ساتھی ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیاہے۔ انہوںنے ایس پی صدر کو 3 یوم کے اندر انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔