• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے غصیلے مزاج کی وجہ بتادی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار، فلمساز، پروڈیوسر اور میوزک کمپوزر سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا ہے کہ میرا غصہ محبت سے بھرا اور مزاح خصوصی ہوتا ہے۔ 

ممبئی سے تعلق رکھنے والے61 سالہ سنجے لیلا جنھیں پرفیکشنسٹ سمجھا جاتا ہے۔ انکے ساتھ کام کرنے والے آپکو بتا سکتے ہیں کہ وہ ٹاسک ماسٹر ہیں بالخصوص بہترین اداکاروں کے چناؤ میں تو انھیں ملکہ حاصل ہے۔

تاہم انکی یہ بھی شہرت ہے کہ وہ سیٹ پر اپنے اداکاروں پر کافی غصہ کرتے ہیں۔ لیکن انھوں نے اس حوالے گفتگو کرتے ہوئے اسکی وضاحت کی اور کہا کہ انکا غصہ محبت سے بھرا جبکہ مزاح مخصوص ہوتا ہے۔ 

معروف بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران جب ان سے کہا گیا کہ وہ اپنے بارے میں کسی غلط فہمی کی وضاحت کریں تو انکا کہنا تھا کہ کوئی غلط فہمی نہیں ہے، یہ تو آپ پر ہے کہ آپ میرے بارے میں کیا تصور رکھتے ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ انھیں اپنے کام سے بہت لگاؤ ہے، میرا غصہ ہمیشہ پیار بھرا ہوتا ہے اور مزاح خصوصی ہوتا ہے۔ تو اگر میں کہوں مجھے وہ نہیں مل رہا جو میں چاہتا ہوں اور اس پر میں غصہ کروں تو اس میں کیا برائی ہے۔

انھوں نے کہا انھیں اپنے کام سے بہت پیار ہے، جیسے ہی میری گاڑی فلم سٹی کے میدان میں داخل ہوتی ہے جہاں میں زیادہ تر اپنی شوٹ کا کام کرتا ہوں تو پھر کام پر لگ جاتا ہوں، مجھے دنیا کی خبر نہیں ہوتی، دراصل میں ایک دوسری کائنات پر ہوتا ہوں۔ 

سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا تھا کہ میں اپنے کام سے ایک دو گھنٹے پہلے ہی وہاں پہنچ جاتا ہوں۔ یہی میں اداکاروں سے بھی چاہتا ہوں کہ وہ بھی میری طرح کمیٹڈ رہیں، اسی طرح ٹیکنیشنز اور تمام لوگوں سے کہتا ہوں کہ سب سیم پیج پر رہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید