• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے مذاکرات، وفد رپورٹ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کو پیش کریگا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان سے مذاکرات پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا وفد اپنی رپورٹ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کو پیش کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد کی رپورٹ کی روشنی میں بورڈ اگلے پروگرام پر فیصلہ کرے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کو بجٹ، ایف بی آر اور توانائی سیکٹر میں اصلاحات کو پارلیمنٹ سے منظور کرانا ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیاسی بنیادوں پر ترقیاتی پروگرام کو ختم کرنا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق صوبوں سے متعلقہ شعبوں میں ترقیاتی اسکیم میں صوبائی حکومتیں فنڈ کریں گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وعدوں کو پارلیمان سے منظور کرانے پر ہی پروگرام پر بات چیت کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گا۔

تجارتی خبریں سے مزید