• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی نے کچلاک سے مضر صحت مرغی کاگوشت ضبط کرلیا

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے خراب و مضر صحت گوشت سپلائی کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی ۔ترجمان بی یف اے کے مطابق اتھارٹی کی انسپکشن ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کچلاک میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر پنجاب سے لایا جانے والا تقریباً 600 کلو گرام باسی و مضر صحت گوشت(چکن میٹ) ضبط کر لیا۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کے ہمراہ خراب گوشت کے استعمال کی اطلاع پر ایک ریسٹورنٹ کا بھی معائنہ کیا، معائنہ کرنے پر مذکورہ ریسٹورنٹ سے ذخیرہ کردہ اضافی و خراب گوشت کی بڑی مقدار پکڑی گئی جبکہ ریسٹورنٹ سے پکوان میں زیراستعمال پابندی عائد چائنیز نمک بھی برآمد ہوا جس پر بی ایف اے حکام خراب گوشت ضبط کرکے مذکورہ ریسٹورنٹ کو فوڈ سیفٹی قوانین کی شدید خلاف ورزی پر فوری طور پر سربمہر کردیا ۔ بعدازاں ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں کارروائیوں کے دوران برآمد خراب شدہ گوشت(چکن) کو محفوظ مقام پر تلف کردیا گیا۔ مزید برآں اتھارٹی کی ناقص ، ملاوٹی و غیر صحت بخش خوراک کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں 12 جبکہ ژوب میں 3 کھانے پینے کے مراکز مالکان ہر جرمانے عائد کیے گئے ۔
کوئٹہ سے مزید