• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہری چوک منصوبہ، سروسز منتقلی کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری

اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کچہری چوک کشادگی منصوبہ میں آنے والی سروسز کی منتقلی کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ،اس پر جلد ہی کام شروع ہونے کا امکان ہے ، محکمہ ہائی وے پنجاب نے منصوبہ کے پی سی ون میں سروسز کی منتقلی کیلئے مجموعی طور پر 20کروڑ روپے رکھے ہیں تاہم متعلقہ اداروں نے سروسز کی منتقلی کیلئے اس سے زیادہ کی ڈیمانڈ کر رکھی ہے۔ے حکام کے مطابق منصوبہ کے ایریاز سے بجلی ، پانی ، گیس، ٹیلی فون سمیت، کیبلز اور ہیوی جنریٹرز وغیرہ کی منتقلی شامل ہے ، تمام اداروں کو لکھ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سروسز کی منتقلی کا عمل شروع کر دیں ۔
اسلام آباد سے مزید