• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژاد کونسلر خالد حسین بری بارو کونسل کے میئر منتخب ہوگئے، تمام کمیونٹیز کی خدمت کا عزم

بری (خورشید حمید)پاکستان نژاد کونسلر خالد حسین بری بارو کونسل کے سال 25-2024کے لئے مئیر منتخب ہو گئے۔ وہ پہلے مسلمان پاکستانی کنزرویٹو کونسلر ہیں جو مئیر کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ کونسلر خالد حسین جے پی متعدد بار کونسلر منتخب ہو چکے ہیں ان کا آبائی تعلق ضلع اٹک پاکستان سے ہے۔ان کی فیملی کئی دہائیوں سے بری میں مقیم ہے۔مئیر حلف برادری کی شاندار تقریب بری کونسل کے ٹاؤن ہال میں منعقدہ ہوئی جس میں قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹر محمد طارق وزیر ،ترکی کے قونصل جنرل ،کونسلر نائلہ شریف ،راجہ فیاض حان،طارق حان، مختلف کمیونٹیز کے افراد،کونسلر کے علاوہ نو منتخب مئیر خالد حسین کی فیملی اور عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد حسین نے کہا تھا کہ بھرپور کوشش ہو گی کہ وہ بری میں رہنے والی تمام کمیونٹیز کی خدمت کر سکیں۔نوجوان نسل تعلیم کاروبار کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی آگے آئے ۔کونسلر شہباز محمود عارف کا کہنا تھا کہ بری کے مسلمان پاکستانی کشمیری کمیونٹی کیلئے آج فخر کا دن ہے۔ایک پاکستانی نثراد ٹاؤن کا مئیر بنا ہے۔لیبر کونسلر عمران رضوی ،کونسلر طاہر رفیق کا کہنا تھا کہ بری کونسل میں اگر چہ اکثریت لیبر پارٹی کے پاس ہے لیکن ہم کنزرویٹو کے ساتھ باور شئیر کر رہے ہیں جو کہ مقامی سیاست کے لیے خوش آمد اقدام ہیں ۔اس موقع پر مختلف کمیونٹی شخصیات موجود تھیں۔نو منتخب مئیر کونسلر خالد حسین نے یونیورسٹی آف سنٹرل لنکا شائر نے بیچلر اور ماسٹر کی ڈگریاں حاصل کیں۔وہ رائل چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹنگ کے گریجویٹ بھی ہیں وہ پہلی بار 2004میں کونسلر منتخب ہوئے تھے۔خالد حسین 2003میں مجسٹریٹ کے طور پر تعینات ہوئے اور 2007میں انہیں پریزائیڈنگ جسٹس کے عہدے پر فائز کیا گیا۔انہیں 2005میں لندن میں 7/7 دہشت گردانہ بم دھماکوں کے بعد ہوم آفس ٹاسک فورس میں خدمات انجام دینے کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔

یورپ سے سے مزید