• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی مصنوعات کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھنی چاہئے، فیصل مجید

الیسٹر ( نمائندہ جنگ) کویت میں پاکستان وومن فورم کویت کے زیرِ اہتمام ایک ثقافتی نمائشی پروگرام’’ دِل دِ ل پاکستان ‘‘منعقد ہوا۔ تقریب میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔ اِس ثقافتی نمائشی پروگرام میں کئی اہم شخصیات نے اپنے اپنے (شُوز، جیولری، فینسی سُوٹ وغیرہ) اسٹالز لگائے۔ تمام اسٹالز مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے جنہوں نے خُوب خریداری کی۔ اس پروگرام میں پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک کی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کے مہمانِ فیصل مجید (ڈپٹی ہیڈ آف پاکستانی سفارتخانہ) اورعثمان نواز تھے۔ اس موقع پر فیصل مجید نے کہا کہ دِل دِل پاکستان کے اِس پروگرام میں معززین کی کثیر تعداد دیکھ کر یہ احساس ہو رہا ہے کہ ہم پاکستان میں ہیں۔ اُنھوں کے پاکستان وومن فورم کویت کے زیرِ اہتمام اِس ثقافتی نمائش کے کامیاب انعقاد اور فورم کی دیگر خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اُنھوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لئے کوششیں جاری رکھنے چاہئے ۔مستقبل میں ایسے مزید پروگرام دیکھنے کو ملیں گے۔پاکستان وومن فورم کویت کی صدر نگہت طارق چوہدری نے پروگرام میں شامل ہونے والی پاکستانی خواتین کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کرسچن ویلفیئر ایسوسی ایشن کویت کی نمائندگی مریم شمیم نے کی۔ انہوں نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوور اِس خواہش کا اظہار کیا کہ ایسے مزید پروگرام مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔
یورپ سے سے مزید