• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
منیلا (نیوزڈیسک) فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ بحری تنازعات کو جنگ کے بجائے پرامن طریقوں سے حل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں لہٰذا چین تنازع کوبات چیت سے حل کرے۔ یہ بات مارکوس جونیئر نے ویسٹرن ایریا کمانڈ کے دورے کے دوران کہی ،جو متنازع پانیوں میں بحیرہ جنوبی چین کی نگرانی پر مامور ہے۔ یاد رہے کہ فلپائن کا ایک رسد جہاز اور ایک چینی جہاز 17جون کو دونوں ممالک کے درمیان متنازع علاقے میں جنوبی بحیرہ چین میں ٹکرا گیا تھا۔ دوسرا واقعہ تھامس شوال میں پیش آیا جو بحیرہ جنوبی چین میں اسپراٹلی جزائر کا حصہ ہے اور فلپائن کے کنٹرول میں ہے۔
یورپ سے سے مزید