• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ کمپنیوں اور بیکری مالکان نے ڈبل روٹی کی قیمتیں مزید بڑھا دیں

راولپنڈی (جنگ نیوز) مختلف علاقوں میں کمپنیوں اور بیکری مالکان نے ڈبل روٹی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے کمی کا نوٹیفکیشن کیا تھا لیکن اسے یہ کہہ کر مسترد کر دیا گیا کہ یہ عارضی قیمتیں ہیں۔ دھمیال روڈ ایریاز میں ڈبل روٹی بیس روپے کم کرنے کی بجائے مزید بڑھا دی گئی۔ کچھ عرصہ قبل 80روپے میں ملنے والی نارمل ڈبل روٹی اب ایک سو اسی روپے کر دی گئی ہے۔ ادہر نانبائی بھی وزیراعلیٰ کے نوٹیفکیشن کے برخلاف 20روپے کا نان فروخت نہیں کررہے۔