• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے کیلئے کوشش جاری رہے گی‘ ملک پختونیار خان

پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ یوم تکبیر ہماری قومی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جس دن پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طورپر اُبھرا یہ وہ دن ہے جس دن پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا اور جنوبی ایشیاء میں طاقت کا توازن قائم ہوگیا اس دن پاکستان نے دنیا کو یہ باور کرا دیا کہ وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے اور اسے بیرونی جارحیت سے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ خداکی نصرت اور عوام کی تائید سے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے اور اسے ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کرنے کیلئے بھرپور کوشش جاری رہے گی
پشاور سے مزید