• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اےمیں ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020نافذ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اےمیں ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ایڈمنسٹریشن ونگ بشمول ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، ڈسپلن ڈائریکٹوریٹ اور دیگر فارمیشنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔.چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سزا اور جزا کے نظام کو لاگو کرکے اتھارٹی میں سروس ڈلیوری کی بہتری اور ملازمین کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ انکوائریوں کو مقررہ مدت تک حتمی شکل نہ دینے پر انکوائری افسران جوابدہ ہوں گے۔