جیو نیوز کے معروف میزبان تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والدین بھارتی شہری تھے جو 1984ء میں اپنا ملک بھارت چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔
تابش ہاشمی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے بتایا کہ میرے والد 1984ء میں پاکستان آئے تھے اس سے قبل وہ بھارت میں رہتے تھے اور وہاں ان کے پاس بہت اچھی ملازمت بھی تھی۔
تابش ہاشمی نے والد کے پاکستان آنے کے فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ والد کے بھائی پہلے ہی پاکستان میں رہتے تھے اس لیے اُنہوں نے میرے والد کو بھی پاکستان آنے کا مشورہ دیا، پھر میری دادی کی طبیعت خراب ہوگئی تو اُنہوں نے بھی والد سے پاکستان منتقل ہونے کو کہا۔
اُنہوں نے بتایا کہ میرے والد کو پاکستان منتقل ہونے کے لیے کوئی بڑی قربانی نہیں دینی پڑی، انہیں صرف اپنی نوکری چھوڑنی پڑی لیکن ان کے اس فیصلے کی وجہ سے میری والدہ کو بہت بڑی قربانی دینی پڑی کیونکہ اُنہیں بھارت میں آباد اپنے پورے خاندان سے بہت دور رہنا پڑا۔
تابش ہاشمی نے بتایا کہ میری بڑی بہنیں بھارت میں پیدا ہوئیں لیکن میں پاکستان میں ہی پیدا ہوا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ میرے والد کو پاکستانی شہریت آرام سے مل گئی تھی کیونکہ اس وقت ڈالر یا پیسے کی صورت میں سرمایہ کاری ظاہر کرنے کے بعد پاکستان میں آباد ہونا آسان تھا۔