• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی صرف تحریک انصاف لائے گی ،ساون سہرانی

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)ملک میں انقلابی ترقی و تبدیلی صرف تحریک انصاف لائے گی ،آج کا ہر نوجوان تبدیلی چاہتا ہے اور انقلاب کے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی ،اس کیلئے نوجوانوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہمارے ملک میں جب تک کرپشن ختم نہیں ہو گی اس وقت تک ہم لوگ ترقی نہیں کر سکتے ،تمام سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے سے مشاورت کر کے ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہو گا۔ یہ بات سابق امیدوار یوسی گدائی شرقی حاجی ساون خان سہرانی نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر عابد حسین سہرانی، مٹھا خان سہرانی، نذیر خان سہرانی، حاجی ریاض خان سہرانی، شفیع محمد خان سہرانی، حاجی اللہ وسایا سہرانی، مقبول خان سہرانی، حاجی محمد خان سہرانی، سجاد حسین سہرانی، سرفراز احمد سہرانی، غلام اکبر خان سہرانی، صابر حسین سہرانی، محمد وقاص سہرانی بھی موجود تھے۔ 
تازہ ترین